Saturday, August 10, 2013

عید پر پکنک منانے کے دوران نہاتے ہوئے 17 افراد ڈوب گئے

عید پر پکنک منانے کے دوران نہاتے ہوئے 17 افراد ڈوب گئے



کراچی…ملک کے مختلف شہروں میں دریاوٴں،نہروں اورڈیموں کے کنارے پکنک منانے کے دوران 5 بچوں سمیت 17 افراد نہاتے ہوئے ڈوب گئے، 6 لاشیں نکال لی گئیں جبکہ دیگر کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں تونسہ بیراج میں نہاتے ہوئے مختلف مقامات پر 8 افراد ڈوب گئے ، ان میں 5 دوست بھی شامل ہیں۔ جن کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ خانیوال میں ہیڈ سدھنائی میں نہاتے ہوئے تین بچے ڈوب گئے ، جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔مانسہرہ میں دریائے سرن میں گزشتہ شام نہاتے ہوئے ڈوبنے والے نوجوان کی لاش نکال لی گئی ، جعفر آ باد کے علاقے کوٹ الٰہ داد میں 12 برس کا بچہ سیلابی پانی میں ڈوب گیا جس کی لاش نکال لی گئی۔ میہڑ کے گاوٴں کولاچی کے قریب رائس کینال میں 8 سال کی بچی ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔میانوالی میں دریائے سندھ میں کنڈل کے مقام پر دو نوجوان جبکہ پڈعیدن میں کوٹ لالو کے مقام پر نصرت کینال میں ایک لڑکا ڈوب گیا، جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

No comments:

Post a Comment