Monday, August 5, 2013

ٹوبہ ٹیک سنگھ:شالیمارایکسپریس میں دھماکا،3افراد جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ:شالیمارایکسپریس میں دھماکا،3افراد جاں بحق



لاہور…لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس جب ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب قصبہ چٹیانہ پہنچی تو اس کی ایک بوگی میں زور دار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق بھتہ خور بھتے کیلئے دھماکا کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے، حکم نے اس حوالے بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

No comments:

Post a Comment